Live Updates

ایوان بالامیں بھارت کی حالیہ جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

جمعہ 25 اپریل 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ایوان بالا نے جمعہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں پیش کی، جسے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔قرارداد میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے اعلان، سرحدی کشیدگی، اور اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

ایوان نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور پانی جیسے اہم وسائل پر کسی بھی دباؤ یا یکطرفہ فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں، بشمول اپوزیشن، نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرارداد کی حمایت کی، جو ایوان میں مکمل اتفاق رائے سے منظور ہوئی۔نائب وزیر اعظم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع، سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے خطے میں امن کو لاحق خطرات پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات