
چیف جسٹس انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا نوٹس لیں،عمران خان نے یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھ دیا
ملک بھر میں 200 سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں جن میں بیشتر غیر سنجیدہ اور سیاسی انتقام پرقائم کئے گئے ہیں،چیف جسٹس آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے عدالتی کردار ادا کریں، خط کا متن
فیصل علوی
جمعہ 25 اپریل 2025
16:00

(جاری ہے)
خط کے ذریعے چیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان تمام معاملات میں آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے عدالتی کردار ادا کریں اور انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا نوٹس لیں۔
بانی پی ٹی آئی نے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس وقت ملک بھر میں 200 سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں جن میں بیشتر کو غیر سنجیدہ اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک صرف 5 مقدمات میں ٹرائل مکمل ہوا ہے۔خط میں بتایاگیا ہے کہ ان مقدمات میں 2 توشہ خانہ سے متعلق کیسز شامل ہیں جن میں خریداری کے الزامات پر کارروائی کی گئی۔ ایک کیس 2018 میں نکاح سے قبل عدت سے متعلق ہے جس میں دی گئی سزا پر اپیل کا فیصلہ آ چکا ہے اور اسے موخر کر دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ اسی طرح ایک مقدمہ سابق وزیر اعظم کے طور پر حاصل کئے گئے خفیہ سفارتی سائفر سے متعلق ہے جس میں دی گئی سزا کو بھی اپیل میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے اور سزا کی معطلی کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام کیسز میں عمران خان نے کسی قسم کا ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا اور ان کے خلاف کارروائیوں کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے جس کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پہلگام واقعہ؛ بھارت سلامتی کونسل سے من پسند قرارداد منظور کروانے میں ناکام
-
وسائل کی کمی سے یو این امدادی ادارے کئی ممالک میں مشکلات کا شکار
-
غزہ: خوارک کے یو این ادارے کے ذخائر ختم، قحط پھیلنے کا خدشہ
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں 3مختلف آپریشنز ، 15خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا
-
عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں
-
محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم
-
فیصل واوڈا نے بھارت کو 2019 کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ یاد دلا دیا
-
پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی اپنی حکومت کی سیاسی معاشی کمزوریاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے
-
پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فری موبائل فون رجسٹریشن کا آغاز کردیا
-
وزارت مذہبی امور کی جانب سے غیرقانونی اور غیرمستند حج پیکیج کے متعلق الرٹ جاری
-
مودی حکومت نے اب کوئی غلطی کی تو نتائج تاریخی نوعیت کے ہوں گے
-
مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.