Live Updates

قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد امید ہے کہ منگل کو عمران خان سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہوجائیگی، بیرسٹرگوہر

ہم نے اپنی تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے سامنے رکھی ہیں،علیمہ خان نے تفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 25 اپریل 2025 16:30

قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد امید ہے کہ منگل کو عمران خان سے فیملی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد امید ہے کہ منگل کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی او ر وکلاءکی ملاقات ہوجائیگی، ہم نے اپنی تمام گزارشات چیف جسٹس کے سامنے رکھی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری آج قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے ۔

اس ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ،سلمان اکرم راجہ ودیگر موجود تھے۔علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو تفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس کوبتایا ہے کہ کتنے عرصے سے ملاقات نہیں ہورہی۔علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے قائم مقام چیف جسٹس کو استدعا کی ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹرگوہر کاکہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد ایک امید پیدا ہوگئی ہے اور ہمیں پوری امید ہے منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاءکی ملاقات ہو جائے گی۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاںانہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بھی توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات