تلنگانہ ، ضلع سنگا ریڈی میں ہندوتوا بلوائیوں کا مدرسے پر حملہ ،طلباءپر تشدد

جمعہ 25 اپریل 2025 17:00

سنگاریڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مدرسے پر حملہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلباءکو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا غنڈوں نے ضلع کے گائوں جنارم میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن کے طلبا پر دوہندو مورتیوں کی توڑ پھوڑ کا الزام لگایااورمدرسے پر حملہ کر کے طلبا اور اساتذہ پرتشدد کیا، جس سے متعد د طلباءاور اساتذہ زخمی ہو گئے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کرہندوتوا شرپسندوں کو منتشر کردیا۔ تاہم غنڈوں نے قریب ہی واقع درگاہ حضرت غریب شاہ ولی کی طرف مارچ کیا، مزار کے بعض حصوں کو آگ لگا دی ۔مدرسہ انتظامیہ اور مقامی مسلمانوں نے ہندوتوا بلوائیوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔