Live Updates

ا*دشمن کو کسی بھی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیا جائے گا، رانا مشہود

ئ* خام خیالی میں نہ رہا جائے کہ ایک بار پھر چائے پلائی جائے گی،چیئرمین یوتھ پروگرام گ* پی ٹی آئی نے کشمیر کا سود ا کیا ہم کشمیر کو آزاد کرائیں گے، کنونشن سے خطاب

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

؁ صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) چئیرمین یو تھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے دشمن کو کسی بھی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیا جائے گا ، اس خام خیالی میں نہ رہا جائے کہ ایک بار پھر چائے پلائی جائے گی ۔ پی ٹی آئی نے کشمیر کا سود ا کیا ہم کشمیر کو آزاد کرائیں گے ۔ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔

تمام نوجوان اپنے آپ کو وزیر اعظم پورٹل پر رجسٹرڈ کروا ئیں ۔ پاکستان سے باہر ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ وزیر اعظم یو تھ پروگرام کے تحت نو جوا نوں کو اپنے کاروبار کے لئے قرضے ملیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان دنیا بھر میں فری لانسنگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ نوجوانوں نے نواز شریف کے دئیے گئے لیپ ٹاپس سے اپنا مستقبل بہتر بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کے پی کے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا کے پی کے وسائل سے مالا مال ملک ہے تاہم اس کے باوجود صوبے کے عوام کو ترقی نہ دینا ان کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے ۔

انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ اگر کسی کی بھی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ دشمن ا اب ذہن میں رکھے کہ دوبا رہ چائے نہیں پلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہم کشمیر کو آزاد کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہی سمجھ رہا ہے کہ پاکستان کے لیڈر کمزور ہیں وہ اس کے کسی بھی دباو میں آجائیں گے ۔ لیکن اس کی یہ خام خیالی ہے ہماری فوج او ر Kحکومت دونوں مضبوط ہیں جو دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھر پور طریقے سے نمٹنا جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان خود مختار پالیسی کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑا ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات