Live Updates

A بلوچستان میں بی وائی سی کے خواتین و دیگر رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے بانی سمیت کارکنوں کی رہائی کا اعلان کرکے قومی ھم آہنگی کو فروغ دیا جائے، امان اللہ کنرانی

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

’کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) سُپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ حالات کے تناظر میں ایک مسلمہ ایٹمی طاقت کے حامل،چین کے بعد دُنیا کی آبادی کے دوسرے بڑے ملک کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی کے بعد قوم کو متحد ھونے کی ضرورت ہے جس طرح قومی یکجہتی کی خاطر حکومت نے پنجاب میں نہروں کے منصوبے کو معطل کرکے سندھ کے عوام کے اندر اعتماد سازی کا سامان کیا ہے جو خوش آئند ہے ایسا ہی عمل بلوچستان میں بی وائی سی کے خواتین و دیگر رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے بانی سمیت کارکنوں کی رہائی کا اعلان کرکے قومی ھم آہنگی کو فروغ دیا جائے اسی طرح خیبر پختون خواہ میں مھاجرین کے انخلاء پر عزت نفس و انسانی ھمدردی کے تقاضوں کو ملحوظ رکھا جائے پنجاب میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکنوں و رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے جیسے 9 ستمبر 2001 میں نیویارک کے اندر جہاز ٹکرانے کے واقعہ کے ردعمل میں امریکی دھمکیوں کے سامنے قومی اتفاق رائے کی خاطر تمام ملکی سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا سوائے بلوچستان کے جس کا خمیازہ آج تک بلوچستان بھگت رہا ہے بلوچستان کو ہمیشہ قومی دھارے میں لانے کی بجائے اس کے ساتھ معاندانہ سلوک اختیار کرکے اس کو دیوار سے لگایا گیا جہاں ان کے انسانوں کے دل جیتنے کی بجائے اس کے وسائل کو ہتھیانے کے منصوبے بنائے گئے جو عداوتوں کو جنم دیتا ہے جس کی آبیاری بداعتمادی سے ھوتی ہے اس روئیے کو ترک کرکے کھلے دل کے ساتھ قوموں کے اندر اضطراب کا ادراک کیا جائے تمام قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردیا جائی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات