سر حد چیمبر کا پشاور سے خو شحا ل خان خٹک ایکسپریس ٹر ین کی بحا لی کا خیر مقد م

وفا قی حکو مت دیگر متعلقہ اتھارٹیز سے پشاور سے اسپیشل گار گوٹر ین کی بحا لی ، ا زخیل ڈر ائی پور ٹ کو حقیقی بنیاد وں پر فعا ل بنا نے سمیت ما ل بر دا ر گاڑیو ں کے کلیئر نس کے عمل میں تیز ی لانے کیلئے بھی عملی ا قد امات کا مطا لبہ

جمعہ 25 اپریل 2025 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹری نے پشاور سے خو شحا ل خان خٹک ایکسپریس ٹر ین کی بحا لی کا خیر مقد م کیا اور وفا قی حکو مت اور وزارت ریلو یز اور دیگر متعلقہ اتھارٹیز سے پشاور سے اسپیشل گار گوٹر ین کی بحا لی ، ا زخیل ڈر ائی پور ٹ کو حقیقی بنیاد وں پر فعا ل بنا نے سمیت ما ل بر دا ر گاڑیو ں کے کلیئر نس کے عمل میں تیز ی لانے کیلئے بھی عملی ا قد امات کا مطا لبہ کیا ہے۔

گذ شتہ روز سر حد چیمبرا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے صد ر فضل مقیم خا ن اور چیمبر کی ا سٹینڈنگ کمیٹی برا ئے ریلو یز اور ڈر ائی پورٹس کے چیر مین ، سا بق سینئر نا ئب صدر اور چیمبر ایگز یکٹو کمیٹی کے سینئر رکن ، PAJCCI کے سینئر نا ئب صدر ضیا ء ا لحق سر حد ی نے ا یک مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ پشاور سے خو شحا ل خان خٹک ایکسپریس ٹر ین کی بحا لی نا صر ف پا کستان ریلویز کی معا شی ترقی کی طر ف ا یک اہم قد م ہے بلکہ ا س سے صو بے خیبر پختو نخوا کی بزنس کمیو نٹی اور عوا م کیلئے ریلو یز کے زر یعے بہتر و سستی سفر ی سہو لت اور سر و سز کی فر اہمی کے حو الے سے مو جو دہ وفا قی مخلو ط حکو مت کی و عدوں کی تکمیل بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انھو ں نے خو شحا ل خان خٹک ایکسپریس ٹر ین کا پشاور سے کر ا چی تک لگ بھگ40 گھنٹے پر مختلف روٹس پرگززنے کو مد نظر رکھتے ہو ئے مذکورہ ٹر ین میں کم ا ز کم ایک ائیر کینڈیشنڈکو چ یا لوئر اے سی کوچ بھی شا مل کی جا ئے تا کہ اس طو یل سفر کو ا ٓسان بنا یا جا سکے۔سر حد چیمبر کے سینئر عہد ید ار اں کا کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی کے درمیان اشیائے تجارت کی نقل وحمل مکمل طور پرزمین کے راستے ہوتی ہے اور درآمدات، برآمدات اورافغان ٹرانزٹ کا تمام کارگو ٹرکوں کے ذریعے ہو تے ہیں انھو ں نے کاروبار ، تجار ت اور ایکسپور ٹ کو بڑ ھا نے کے لئے پشاور سے کراچی کے لیئے اسپیشل مال بردار ٹرین کافوری اجرا نا گزیزہے جبکہ بر آمد کے سا ما ن سے لد ے گاڑیو ں کی کلئیر نس کے عمل میں تیز ی لانے کے لئے اضاخیل ڈرائی پورٹ کو بھی فعال بنا نے کیلئے فو ری ا قدا ما ت کئے جا ئیں ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدا مات نا صر ف پا کستا ن ر یلویز کو ما لی طو ر پر مستحکم کر نے میں کر دا ر ادا کر یگے بلکہ ملکی بر آمدات میں تیز ی و ا ضا فہ سے قو می معیشت بھی دیر پا تر قی کیطر ف گا مز ن ہو گی۔

وا ضح رہے کہ سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر فضل مقیم خا ن اورایگز یکٹو ممبر ضیا ء ا لحق سر حد ی اوردیگر سینئر ممبرا ن نے پشاور سے خو شحا ل خان خٹک ایکسپریس ٹر ین کی افتتا حی تقر یب میں شر کت کے دور ان وفا قی وزیر ریلویز حنیف عبا سی ، چیر مین پا کستان ریلویز مظہر علی شاہ ، چیف ایگز یکٹو ا ٓفیسر/جنر ل منیجر عامر علی بلو چ، ڈویژنل سپر نٹند نٹ پا کستا ن ریلویز پشاور انعا م اللهاور دیگرا علی حکا م سے ا زخیل ڈر ائی پو رٹ کی عد م فعا لیت اورتاجر بر دا ری کے مسا ئل کومو ثر ا ند ا زہ میں آگا ہ کیا اور وفا قی حکو مت ، وزات ریلو یز، دیگر متعلقہ حکا م سے ون ونڈ ا ٓپر یشن کے تحت بز نس کمیو نٹی کو سہو لیات کی فر اہمی کا مطا لبہ کیا ہے۔

سر حد چیمبر کے سینئر عہد یدا ران کا مو قف تھا کہ کاروبا ری طبقہ کی مشکلات کم کر نے سے ہی با ہمی تجارت، بر ا ٓمدت میں ا ضا فہ اور قومی معیشت دیر پا بنیادوں پر مستحکم و ترقی کی طرف گامز ن اور پر و ان چڑ ھے گی۔ سر حد چیمبر کے سینئر عہد ید ا رں نے وفا قی حکو مت اور وزار ت ریلو یز ، ڈی ایس ریلویز پشاوراور دیگر اعلی حکا م اور ا تھا ر ٹیز کو یقین دلا یا ہے کہ خیبر پختو نخو ا کی تاجربر د اری ملکی معیشت کی ترقی و خو شحا لی اور پا کستان ریلویز کی بہتری کے اپناکر دار ادا کر تے رہیگے۔