Live Updates

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی کا رجحان، آج مزید 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوگئی

گزشتہ تین روز میں سونے کی قیمت میں 15 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ، سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار700 روپے کی سطح پر آگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 اپریل 2025 19:31

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی کا رجحان، آج مزید 3 ہزار 300 روپے ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 اپریل 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی تھی، پچھلے تین روز میں سونے کی قیمت میں 15 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

لیکن آج سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کمی ہوگئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار833 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دس گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار950 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ 

دوسری جانب ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی ہوئی ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 3.52فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بجلی کے سہ ماہی چارجز 19.17 فیصد کم ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چکن 11.75، آٹا 5.68 اور لہسن 4.66فیصد سستا ہوا جبکہ کیلے 3.51، پیاز 1.93 اور چاول 1.58 فیصد سستے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل، ٹماٹر، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونی والی اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں آلو 6.94 فیصد، انڈے 0.66فیصد، نمک 0.51فیصد مہنگا ہوا، گڑ، دہی، دال مسور، چنا، سگریٹ، کپڑے بھی مہنگی ہونیوالی اشیا میں شامل ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات