Live Updates

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری

گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کراچی کنگز کو تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 اپریل 2025 21:44

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 اپریل 2025ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری، گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کراچی کنگز کو تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئی، کوئٹہ کی ٹیم 143 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کراچی کی جانب سے حسن علی 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 10 کے 15 ویں میچ کے سلسلے میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے آئی ہیں۔ کراچی کنگز کے کپتان نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز اب تک 3 فتوحات حاصل کر چکی، جبکہ کوئٹہ صرف ایک فتح حاصل کر سکی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات