Live Updates

سمندر پار پاکستانیوں کا آمد پر ایک موبائل فون کی مفت رجسٹریشن کا مطالبہ نظر انداز

بیرون ملک مقیم افراد ذاتی موبائل دورے کے دوران 120دن کیلئے عارضی طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں،پی ٹی اے

جمعہ 25 اپریل 2025 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان آمد پر ایک موبائل فون کی مفت رجسٹریشن کے مطالبے کو نظرانداز کر دیا گیا، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)نے اس حوالے سے پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کی عارضی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی، اپنے ذاتی موبائل فون کو پاکستان آمد کے دوران 120 دن کیلئے عارضی طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صارف دوست نظام کے تحت فراہم کی گئی ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی میسر رہے اور ان کے روابط میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ یہ عارضی رجسٹریشن سروس بالکل مفت ہے اور رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے کے آفیشل ڈیوائس رجسٹریشن پورٹل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات