Live Updates

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید

پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے، پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 26 اپریل 2025 12:56

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے، پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

پہلگام واقعے کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے۔بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے چپے چپے زمین کی حفاظت کرنا قوم خوب جانتے ہیں۔ وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم ایک ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کیلئے زندہ ہے اورپاکستان کیلئے جان دیں گے۔ ہمارے اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جب بات پاکستان کی آتی ہے تو پھر ہم پوری قوم یک جان ہو جاتے ہیں۔

بھارت یاد رکھے کہ ہم ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ان کی چال بازیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا۔

بھارت کسی صورت بھی یکطرفہ طور پرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا تھا۔ پاکستانی قوم ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا بہت خوب جانتی تھی۔ وقت آنے پر بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جائیگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی تھی ۔ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی سرزمین پاکستان کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا تھا ۔ وقت آنے پر بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائیگا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات