Live Updates

آرمی چیف کا دلیرانہ نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ جوش وولولے پر مبنی نیا نغمہ ریلیزکردیا گیا

نغمے کے دل مو لینے والے سر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں ،پاکستان ہمیشہ زندہ بادکے نعرے نے نہ صرف دلوں کو جوڑ دیا ہے بلکہ دشمنوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھا دیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 26 اپریل 2025 13:31

آرمی چیف کا دلیرانہ نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ جوش وولولے پر مبنی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دلیرانہ نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“جوش و ولولے پر مبنی نیانغمہ ریلیز کردیا گیا، نغمے کے دل مو لینے والے سر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نغمے میں وطن سے بے پناہ محبت اور دشمنوں کی بربادی کا پیغام دیا گیا ہے جو ہر پاکستانی کے جوش و جذبے کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔

”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ کے نعرے نے نہ صرف دلوں کو جوڑ دیا ہے بلکہ دشمنوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھا دیا ہے۔نغمے میں پاکستانی عوام کو مثل فولاد قرار دیتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام بھارت کے ہر ناپاک ارادے کا پتھر سے جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ نعرے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ نے پورے ملک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کی زبان پر ہے بلکہ ایک عظیم ملی نغمے کی صورت میں بھی ہر دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔پاکستان کی غیور قوم، اپنی فوج کے شانہ بشانہ، آج ایک مرتبہ پھر دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کی بقا، آزادی اور عزت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔اور بھارت کے ہر وار کو بھرپور انداز میں پسپا کیا جائے گا اور دشمن کو لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز کنونشن میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کے دوران“پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ لگایا تھا۔آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال تھا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے تھے؟دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں تھیں۔

بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر تھا۔جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے۔آپ کی فوج ہر مشکل سے باآسانی نبرد آزما ہو سکتی تھی۔جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے تھے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں بلکہ آپ ایک عظیم اور طاقتور ملک کے نمائندے ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کیلئے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط تھے۔ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی تھی۔ 

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات