Live Updates

حماس رہنمائوں نے حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر کا دورہ کیا ،اسرائیلی سفیرکامن گھڑت دعویٰ

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)اسرائیلی سفیر نے پہلگام واقعے کا موازنہ 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حماس کے حملے سے کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی سے گفتگومیں اسرائیلی سفیر نے نہ صرف حملے کا الزام پاکستان پر ڈال دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ حملہ آور ایک دوسرے کی نقل کر رہے ہیں اور ایک دوسرے سے تحریک لے رہے ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے دعوی کیا کہ حماس رہنمائوں نے حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں مختلف ملاقاتیں کیں، جس سے ممکنہ ہم آہنگی کا تاثر دیا جا رہا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات