ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکو میں محکمانہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکو فیصل آباد ایل ڈی سی کمرشل سے کمرشل اسسٹنٹ اور ایل ڈی سی /ریسپشنٹ سے یو ڈی سی ترقی کیلئے محکمانہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔یہ ٹریننگ 3ہفتوں پر محیط تھی جس میں فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایل ڈی سی /ریسپشنٹ اور ایل ڈی سی کمرشل نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ (آر ٹی سی) فیسکو شاہد محموداورانسٹرکٹر عبدالوحید نے کہا کہ ٹریننگ انسان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ٹریننگ حاصل کرنے والے ملازمین ٹریننگ سے حاصل کردہ تجربات اور مہارت کو اپنی عملی زندگی اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں استعمال کر کے محکمہ اور صارفین کو فائدہ پہنچائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ کلرک اور اسسٹنٹ حضرات دفاتر میں رہ کرصارفین بجلی کے مسائل اور دفتر ی امورکے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹریننگ مکمل کرنے والے کلرک /ریسپشنٹ کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور محنت سے کریں کیونکہ ہمارا دین کامل بھی ہمیں رزق حلال کے حصول کا درس دیتا ہے۔اگر ہم ان دینی احکامات پر عمل پیرا ہوں تو نہ صرف دنیا میں اس کا پھل ملے گابلکہ آخرت میں بھی اس کا اجر حاصل ہو گا۔

انہوں نے کورس کے شرکاء کودوران ڈیوٹی مزید محنت اور خلوص نیت سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔پروموشن ٹریننگ میں کل23کلرک /ریسپشنٹ اور2ایل ڈی سی کمرشل نے حصہ لیا اور پروموشن ٹریننگ کامیابی سے مکمل کی۔ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے والوں میں ساہیوال سب ڈویژن کی کلثوم اختر، فیلڈ سٹور جوہرا ٓباد کے محمد عاطف لطیف، سینٹرل وئیر ہاؤس کے شعیب خالد، فیصل آباد روڈ سب ڈویژن جڑانوالہ کے سجاداحمد، فرسٹ ڈویژن سرگودھا کے ریاض حسین، ریجنل سٹور سرگودھا کے محسن علی اور شاہد اقبال، سول ورکس ون ڈویژن کے کامران، حیدر شاہ سب ڈویژن کے علی اصغر، کنسٹرکشن سب ڈویژن میانوالی کے اویس، اسلام پورہ سب ڈویژن سرگودھا کے ضیغم عباس، دفتر ڈائریکٹر ایم ایم کے حافظ محمد قاسم، سرورشہید سب ڈویژن جڑانوالہ کے محمد کلیم، ریجنل سٹور جھنگ کے تصورعباس، ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن سرگودھا کے مدثر شریف، چنیوٹ ڈویژن کے ظفر علی، سرگودھا سرکل کے محمد عادل اور عامر حسین شاہ، پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ کے فرحان ارشد، رورل سب ڈویژن بھکر کے محمد عرفان، دفتر جی ایم ٹیکنیکل کے عدنان، کسٹمر سروسز سنٹر کے سنیل مسیح، دفتر چیف انجنئیر آپریشن کے شیرحیدر خان، دفتر ریونیوآفیسر ون جھنگ کے محمد بلال اور دفتر ریونیو آفس جھنگ ٹو کے مظہر عباس شامل ہیں۔

تقریب کے اختتام پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ (آر ٹی سی) شاہدمحموداور انسٹرکٹر عبدالوحید نے کامیابی سے پروموشن ٹریننگ مکمل کرنیوالے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے