Live Updates

پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ‘ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ

فائرنگ پاکستان کی جانب سے کی گئی.بھارت کا الزام‘فائرنگ بھارتی فوج کی جانب سے شروع کی گئی.عینی شاہدین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 اپریل 2025 16:39

پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ‘ ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں مسلسل کشیدگی میں اضافہ سامنے آ رہا ہے اور فائربندی کے معاہدے کے باوجود لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل دوسرے روز فائرنگ کے تبادلہ ہوا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں پہلگام میں بھارت کی جانب سے عسکریت پسندوںکے سیاحوں پر حملے کا بغیرشواہد کے پاکستان پر الزام اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت یکطرفہ اقدامات کے بعد دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے.

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کشمیر پاکستانی فوج کی متعدد چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں انڈین فوج نے بھی فائرنگ کی جبکہ آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر آباد مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ بھارتی فوج کی جانب سے شروع کی گئی تاہم ابھی تک پاکستان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا. بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی گئی قابض بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.                                                                                                    
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات