Live Updates

کوئی پاکستانی طے شدہ ڈیڈ لائن کے بعد انڈیا میں نہ رہے .بھارتی وزیرداخلہ کی ریاستوں کو ہدایت

امت شاہ کاتمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے رابط ‘ڈیڈ لائن تک تمام پاکستانیوں کے انخلا کو یقینی بنایا جائے.امت شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 اپریل 2025 16:40

کوئی پاکستانی طے شدہ ڈیڈ لائن کے بعد انڈیا میں نہ رہے .بھارتی وزیرداخلہ ..
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ کوئی پاکستانی طے شدہ ڈیڈ لائن کے بعد انڈیا میں نہ رہے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو فون پر ہدایات دی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقررہ ڈیڈلائن کے بعد کوئی بھی پاکستانی انڈیا میں نہ رہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انڈیا نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ 27 اپریل سے تمام پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کر دیے جائیں گے اور پاکستان میں مقیم انڈین شہریوں کو جلد از جلد وطن واپس آنے کے احکامات دیے گئے ہیں ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزرائے اعلیٰ کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ تمام صوبے اپنے اپنے علاقوں میں مقیم پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور ان کی ملک بدری کو یقینی بنائیں تاہم ویزوں کی منسوخی ان طویل مدتی ویزوں پر لاگو نہیں ہوگی جو انڈین حکومت نے ہندو پاکستانی شہریوں کو جاری کیے تھے اور ان کے یہ ویزے بدستور موثر رہیں گے. انڈیا کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ خدمات معطل کرنے کا اعلان بھی سامنے آ چکا ہے انڈیا کی جانب سے یہ بھی اعلان کیاگیا تھا کہ پاکستانی شہری اب سارک ویزہ استثنیٰ سکیم کے تحت انڈیا کا سفر نہیں کر سکیں گے اور جو پاکستانی شہری سارک ویزہ کے تحت انڈیا میں موجود ہیں وہ 48 گھنٹے کے اندرملک چھوڑ دیں .                                                                                                                   

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات