Live Updates

ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دونوں پڑوسی ملک تنازع کسی نہ کسی طرح حل کرلیں گے.صدرٹرمپ

پاکستان اور بھارت کے درمیان 1500 برسوں سے تناﺅچلا آ رہا ہے‘دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ سے تناﺅ رہا ہے.امریکی صدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 اپریل 2025 16:42

ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دونوں پڑوسی ملک تنازع کسی نہ کسی طرح حل کرلیں ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان تنازع کسی نہ کسی طرح حل ہو ہی جائے گا.

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پہلگام حملے کے بعد پاک انڈیا تعلقات میں آنے والی سنگین خرابی کے متعلق سوال کیا گیا جس پرصدرٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 1500 برسوں سے تناﺅچلا آ رہا ہے آپ جانتے ہیں کہ معاملات ویسے ہی ہیں جیسے ہمیشہ سے تھے لیکن یہ کسی نہ کسی طریقے سے حل ہو جائیں گے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کافی تناﺅ ہے مگر یہ تو ہمیشہ سے رہا ہے.

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات