Live Updates

190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزاﺅں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف30اپریل کواپیلوں پر سماعت کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 اپریل 2025 16:44

190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزاﺅں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزاﺅں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں 30 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے 17 جنوری فیصلے کو سنائے گئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کی تھیں. سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں اس کیس میں ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی .                                                                                                                                                 

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات