Live Updates

9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا.پاورڈویژن

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصان میں 41ارب روپے اضافہ ہوا ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 اپریل 2025 17:23

9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا.پاورڈویژن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصان میں 41ارب روپے اضافہ ہوا ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات102 ارب روپے تھے، جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کے گردشی قرض میں2 ارب روپے اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال9 ماہ میں گردشی قرض484 ارب روپے بڑھا تھا اور مارچ 2024 میں گردشی قرض2794 ارب روپے تھا.

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات