بی ایچ سی آئی پی کے تحت نئے بھرتی اساتذہ میں آرڈرز تقسیم

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:25

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)بی ایچ سی آئی پی کے تحت نئے بھرتی اساتذہ میں آرڈرز کی تقسیم امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی,محکمہ تعلیم ضلع چاغی اور BHCIP کے تحت نئے بھرتی ہونے والے 88 اساتذہ کے آرڈرز کی تقسیم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس بمقام دالبندین میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت نے کی اس موقع پر BHCIP نامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ضلع چاغی میں نئے بھرتی ہونے والے عارضی اساتذہ کے آرڈرز کی تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈی ای او چاغی اشوک کمار راجپوت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن چاغی صدر الدین عینی ڈی ڈی او ای دالبندین شیر آغا سنجرانی ڈی ڈی او ای نوکنڈی حاجی دین جان مینگل ای ڈی آئی حاجی عبداللہ ریکی فوکل پرسن وسیم سنجرانی کسان ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چاغی میر نبی بخش سنجرانی نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں آرڈرز تقسیم کئے اس موقع پر ڈی ای او چاغی اشوک کمار راجپوت نے کہا کہ BHCIP نے ضلع چاغی میں 88 اساتذہ کی بھرتی کرکے اچھا اقدام اٹھایا ہے اس سے نہ صرف بند اسکولز کو کھولنے میں مدد ملے گی بلکہ ضلع چاغی میں تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر میل اور فیمیل اساتذہ کی تقرریاں کی گئی ہیں کسی کے سات ناانصافی نہیں کیا جائے گا محکمہ تعلیم میں میرٹ جو اولین ترجیح حاصل ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ انتہائی محنت لگن اور خلوص سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کریں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اساتذہ اور طلبائ کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں رہے گی علاؤہ ازیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت اور ان کی ٹیم کے کاوشوں کی ستائش کی کہ جنھوں نے دن رات محنت کرکے BHCIP کے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی بر وقت تقرری کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ علاقے میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مذید اقدامات کیے جائیں گے علاؤہ ازیں BHCIP کے تحت نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے آرڈرز ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت اور BHCIP کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :