
wپاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم
ذ*پاکستانی شوبز شخصیات نے منفی پروپیگنڈے کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کی
ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20
(جاری ہے)
پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار شمعون عباسی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد غلط خبریں پھیلانے پر تنقید کی۔
انہوں نے مثال دی کہ بھارتی میڈیا نے ایک زندہ شادی شدہ جوڑے کو ہلاک قرار دیا، جو بعد میں خود سامنے آ گیا۔ شمعون عباسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کے منفی رویے پر انسٹاگرام اسٹوری میں اظہار برہمی کیا اور کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری بھارتی میڈیا پر عائد ہوگی۔گلوکار عمیر جسوال نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہلاک شدہ قرار دیے گئے جوڑے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)کا پروپیگنڈا قرار دیا۔اس کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، فواد خان اور ہانیہ عامر نے بھی پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ تاہم، اداکارہ مشی خان نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخصیات فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر خاموش رہیں لیکن پہلگام واقعے پر افسوس کر رہی ہیں۔پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی میڈیا اور حکومت کے منفی پروپیگنڈے کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کی ہے اور بھارتی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومت اور میڈیا کے بیانیے کو سمجھیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
میں خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکا ہوں،احمد رفیق
-
مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، نصرت بھروچا کا ناقدین کو جواب
-
اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
-
محبت میں دھوکا، مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
-
اداکارہ امرخان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
-
کیرتی سنن، رنویرسنگھ کیساتھ فرحان اختر کی ڈان 3 میں جلوہ گر ہونے کو تیار
-
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکارللت منچندا نے زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
اداکار ساجد حسن کے بیٹے پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
-
گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹرسائیکل پرنکل آئے
-
کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی49ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کیساتھ ایک یادگار تصویروائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.