Live Updates

ٴْفواد خان اور ہانیہ عامر نے پہلگام واقعے کی مذمت کی، بھارتی اقدامات پر نہ بولے، نادیہ خان

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

lلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے فواد خان، ہانیہ عامر اور دانش تیمور سمیت دیگر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ جہاں فواد خان اور ہانیہ عامر نے پہلگام واقعے کی مذمت کی، وہیں انہوں نے بھارتی جارحیت پر سوال کیوں نہیں اٹھایا نادیہ خان نے حال ہی میں نیوز 365 میں اپنے پروگرام میں پہلگام واقعے کی مذمت کرنے والی پاکستانی شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس پر اظہار برہمی کیا کہ پاکستانی اداکاروں نے بھارتی حکومت کے الزامات پر سوال کیوں نہیں اٹھایا نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر افسوس اور مذمت کرنا اچھی بات ہے لیکن پاکستانی اداکاروں کو یہ بھی سوال کرنا چاہیے تھا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کا پانی بند کیوں کیا ویزا کیوں منسوخ کیے، پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں کیوں دیں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وہاں کی فلم تنطیموں نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں پر دوبارہ پابندی عائد کردی اور پاکستانی فنکاروں کے کام پر بھی پابندی لگادی لیکن ہمارے فنکاروں نے اس پر کوئی سوال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ٹی وی میزبان کے مطابق پہلگام واقعے کے پانچ منٹ بعد ہی بھارتی حکومت کی تفتیش مکمل ہوئی اور اس نے پاکستان پر الزام لگانا شروع کردیا لیکن ہانیہ عامر اور فواد خان نے بھارتی جارحیت پر کوئی سوال نہیں کیا نادیہ خان کا کہنا تھا کہ فواد خان اور ہانیہ عامر کی بھارتی فلمیں آنے والی ہیں، اس لیے شاید انہوں نے بھارتی حکومت سے اس کی جارحیت پر سوال نہیں کیا انہوں نے فواد خان اور ہانیہ عامر کو مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت اور الزامات پر سوال کیوں نہیں کیا ٹی وی میزبان کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد فواد خان نے پوسٹ کی تو باقی شوبز شخصیات نے بھی سوچا کہ انہیں بھی کچھ نہ کچھ لکھنا اور پوسٹ کرنا چاہیے اور زیادہ تر شوبز شخصیات نے واقعے کی مذمت کی لیکن بھارتی حکومت کی جارحیت پر سوال نہیں اٹھایا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔واقعے کے بعد فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، ماورا حسین، فرحان سعید اور دیگر شوبز شخصیات نے پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات