Live Updates

eعمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاوں کی اپیل

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر و میزبان عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہو گئی۔اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکانٹ پر اپنی صحت سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل رانجھا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف نے اسٹوری میں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ مجھے دعاں کی ضرورت ہے، میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ مختصر سی اس اسٹوری میں عمران اشرف نے اپنی خراب صحت سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیںکی ہے۔عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی یہ اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو گئی۔وائرل پوسٹس کے کمنٹ باکس میں مداح ناصرف اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ ان کے لیے پریشان بھی نظر آ رہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات