Live Updates

پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف

مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، یہ ہی دو قومی نظریے کی بنیاد تھی، جنرل عاصم منیر

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دو قومی نظریہ کے خلاف بھارت کے مضحکہ خیز پروپیگنڈہ کا ایک بار پھر موثر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں ایک قوم نہیں ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر ان گنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں، ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی۔سپہ سالار نے کہا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات