Live Updates

عالم یورپ اگر اپنے مفادات کے لئے متحدہو سکتے ہیں تو عالم اسلام کیوں نہیں ہو سکتا،پاکستان عوامی تحریک

پچھلے ایک سال سے غزہ میں جاری بد ترین نسل کشی کے باوجود، امت مسلمہ کے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں اقوام متحدہ امریکہ کا بغل بچہ ہے،دوسری جانب مسلمانوں کی نام نہاد تنظیم او آئی سی بھی بے جان ہو چکی

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)صدرپاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق،صدر عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان قائم مقام صدر ڈاکٹر بدیع الزماں، جنرل سیکرٹری ندیم راجہ، آرگنائزرسردارنسیم انجم نے کہا ہے کہ کہ عالم یورپ اگر اپنے مفادات کے لئے متحدہو سکتے ہیں تو عالم اسلام کیوں متحد نہی ہو سکتا انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم،بربریت مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف انجمن تاجران راولپنڈی و پاکستان کی ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کی اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے،عالمی ضمیر اور امت مسلمہ کے حکمرانوں کا ضمیر جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی مظالم جاری ہیں ورا انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے، انہوں نے کہا کہ خصوصآ پچھلے ایک سال سے غزہ میں جاری بد ترین نسل کشی کو دیکھتے ہوئے بھی امت مسلمہ کے قوت نافذہ رکھنے والے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ امریکہ کا بغل بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ، مسلمانوں کی نام نہاد تنظیم او آئی سی بھی بے جان ہو چکی،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو ایک جسم ایک جان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہے، وگرنہ مسلمان اسی طرح کٹتے اور مرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ عالم یورپ اگر اپنے مفادات کے لئے متحدہو سکتے ہیں تو عالم اسلام کیوں متحد نہی ہو سکتا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات