قمبر شہداد کوٹ پولیس کی کارروائیاں ،اشتہاری ملزمان گرفتار،پسٹل، موٹرسائیکل ، موبائل فونز برآمد

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپکٹر شاہد خان نے گشت کے دوران خفیہ اطلاع پر علن شاہ محلہ شہدادکوٹ میں کارروائی کرکے ملزم ارشد علی میرانی کو گرفتار کر کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ ایک عدد پسٹل،ایک عدد موٹرسائیکل اور دو عدد موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپکٹر ذوالفقار حیدر پٹھان نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر بمعہ سٹاف چانڈیہ محلہ قمبر میں کارروائی کرکے تھانہ قمبر سٹی کے کیس میں اشتہاری ملزم سمیع چانڈیو کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دریں اثناءایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ڈکیتی کیس میں اشتہاری ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وگن انسپکٹر سید وریل علی شاہ نے بمعہ سٹاف خفیہ اطلاع پر قمبر وگن روڈ نزد بیر موڑ میں کارروائی کرکے ڈکیتی کیس میں اشتہاری ملزم پرویز پہنور کو گرفتار کر لیاجبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :