Live Updates

اس بار چائے ''فنٹاسٹک'' نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی، پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بیرسٹر سیف

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

اس بار چائے ''فنٹاسٹک'' نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی، پاکستان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) وزیراعلی خیر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی فسطائیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے سکرپٹڈ ڈراموں کے ذریعے معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے، جو انتہائی خطرناک اقدام ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خبردار کیا کہ بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے، ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار چائے ''فنٹاسٹک'' نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی، اور بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات