Live Updates

مودی حکومت نے اب کوئی غلطی کی تو نتائج تاریخی نوعیت کے ہوں گے

مودی دو صوبوں میں انتخابات کیلئے سیاسی کارکردگی نہیں دکھاسکے، وزیراعظم جب مناسب سمجھیں گے موجودہ صورتحال پر اے پی سی بلا سکتے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 اپریل 2025 21:45

مودی حکومت نے اب کوئی غلطی کی تو نتائج تاریخی نوعیت کے ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کوئی غلطی کی تو نتائج تاریخی نوعیت کے ہوں گے، مودی دو صوبوں میں انتخابات کیلئے سیاسی کارکردگی نہیں دکھاسکے، وزیراعظم جب مناسب سمجھیں گے موجودہ صورتحال پر اے پی سی بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور مودی حکومت نے اگر کوئی غلطی کی تو یہ تاریخی غلطی ہوگی ، بھارت کسی بھی قسم کے ایڈونچر یا غلطی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

سکیورٹی فورسز اپنا کام بہترین انداز میں کررہے ہیں بھارتی جہاز کو گرانا اس کی مثال ہے۔  بھارت میں دو صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ مودی سرکار نے سیاسی کارکردگی نہیں دکھائی جس کی وجہ سے ایسا بیانیہ بنانا پڑا، پاکستانی قوم اور فورسز ایک پیج ہیں جارحیت برداشت نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

مودی حکومت نے کوئی غلطی کی تو نتائج تاریخی نوعیت کے ہوں گے، وزیراعظم جب مناسب سمجھیں گے موجودہ جنگی صورتحال پر اے پی سی بلا سکتے ہیں۔

بھارتی عوام دہشتگردی کے واقعات کا جواب چاہتے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے، پانی کے حوالے سے مودی سرکار کے فیصلے کے نتیجے میں خدانخواستہ نیوکلیئر جنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت شروع سے ہی کوشاں تھا کہ پانی کے معاہدے کے خلاف جائے، بین الاقوامی قانون بھارت کو اس خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔

بھارت دہشتگردی کا بہانہ بنا کر متنازع اور خطرناک اقدام اٹھا رہا ہے، اس اقدام نے بھارت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں جو معاہدے ہیں ان کو قائم رہنا چاہیئے۔ پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان واٹر ڈپلومیسی ایک اہم مسئلہ ہے۔ حکومت بھارت کے ساتھ شروع دن سے انگیج کرنا چاہتی ہے، لیکن بھارت نے مذاکرات سے بار بار انکار کیا۔ دونوں ممالک میں اتنی صلاحیت ہے کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالیں۔ پانی کے حوالے سے بھارت کا متنازع اور یکطرفہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں خدانخواستہ نیوکلیئر جنگ ہوسکتی ہے، بتایا جائے کہ پانی کا کشمیر کے مسئلے اور دہشتگردی سے کیا تعلق ہے؟
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات