Live Updates

سست آغاز کے باوجود ملتان سلطانز لاہور قلندر کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب

کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت سلطانز نے قلندرز کو 186 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 اپریل 2025 21:50

سست آغاز کے باوجود ملتان سلطانز لاہور قلندر کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2025ء) سست آغاز کے باوجود ملتان سلطانز لاہور قلندر کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب، کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت سلطانز نے قلندرز کو 186 رنز کا ہدف دے دیا، محمد رضوان نے 76 رنز جبکہ کامران غلام نے 52 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کیخلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب تک ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کو 2 فتوحات حاصل ہو چکیں جبکہ ملتان سلطانز صرف ایک فتح حاصل کر سکی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات