Live Updates

دریائے سندھ پر متنازعہ کینالوں کے خلاف لاڑکانہ سے قمبر تک احتجاجی ریلی، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

پی پی نے سندھ کے پانی پر سودے بازی کی ہے، دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،شہباز، بلاول کی ڈیل بے نقاب ہوچکی، متنازعہ کینالوں کے خاتمے تک احتجاجی تحریک رہے گی، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)لاڑکانہ سے قمبر تک ہفتہ کودریائے سندھ کے متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف وسیع پیمانے پر بیداری مارچ نکالا گیا۔ اس مارچ کا اہتمام دریائے سندھ بچا تحریک اور سندھ آبادگار اتحاد نے مشترکہ طور پر کیا۔ کراچی سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ایک بڑے وفد کے ہمراہ مارچ میں شریک ہوئے، جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ اور دیگر جماعتوں کے قائدین و کارکنان کی بھی بڑی تعداد شرکت کی۔

مارچ کے شرکا نے ریلی کے دوران شدید نعرے بازی کی اور سندھ کے پانی پر ڈاکے ڈالنے والے منصوبے مسترد کیے اور سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا پیپلزپارٹی کو زمہ دار ٹہرایا۔مارچ کے شرکا سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا: پیپلزپارٹی نے سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کی ہے اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے پیپلزپارٹی نے ایک ڈیل کر کے دریائے سندھ پر کینال بننے کی منظوری دی اور جعلی حکومت حاصل کی حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس کو ردِ عمل دیتے ہوئے کہا یہ لوگ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں، لیکن سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں اور پیپلزپارٹی اب ختم ہونے والی ہے متنازعہ کینالوں کے منصوبے پر بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو بے وقوف بنایا حقیقت کھل کر عوام کے سامنے آچکی سینٹ میں بھی متنازعہ کینالوں کے منصوبے کے خلاف ہماری قرارداد کو پ پ نے ووٹ نہ دے کر سندھ سے غداری کی ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے وکلا کے دھرنے کو بھی سراہا جنہوں نے اس کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کر رکھا ہے اور ڈٹے ہوئے ہیں کل ہم ببرلو وکلا کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا سندھ کے اس کاز میں جو بھی کھڑا ہے، وہ سندھ کا حلالی بیٹا ہے۔ وکلا کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی منافقت والی سیاست کرکے اپنی ساکھ نہیں بچا سکتی۔

عوام کو پ پ دوکھہ دے کر ساتھ کھڑے ہونے کا ڈرامہ نہیں چلے گا۔حلیم عادل شیخ نے بھارت پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا مودی سرکاری آبی جنگ کی شروعات کر چکا ہے، مگر قوم متحد ہے اور مودی کی گیدڑ بھپکیوں کا بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے پانی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور منصوبے منسوخ ہونے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات