Live Updates

جے یو آئی (ف) کی مردہ باد اسرائیل ،یکجہتی فلسطین کانفرنس (آج )مینار پاکستان پر منعقد ہو گی

ترجمان کے پنجاب حکومت پر فلیکسز اتارنے ، کیمپ اکھاڑنے ، عہدیدار کے گھر وں پر چھاپے کا الزام

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کی کال پر مردہ باد اسرائیل ،یکجہتی فلسطین کانفرنس آج ( اتوار) کے روز مینار پاکستان پر منعقد ہو گی جبکہ ترجمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ حکومت مردہ آباد اسرائیل ،یکجہتی فلسطین کانفرنس کو روکنے میں ناکام ہوگی، پنجاب حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے تمام فیلکسزاکھاڑ دئیے ہیں جو ناقابل قبول ہے، پولیس نے ایل او ایس سے کیمپ اکھاڑ دیا جو افسوسناک ہے۔

ترجمان کے مطابق یکجہتی فلسطین کانفرنس کا آغاز پانچ بجے ہوگا، یکجہتی فلسطین کانفرنس کی قیادت شام سات بجے اسٹیج پر آئے گی۔ ترجمان نے کہا کہ نقاب پوش پولیس نے شاہدرہ میں جے یو آئی (ف) سٹی کے ذمہ داران کے گھر چھاپہ مارکر چادر اور چاردیواری کو پامال کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات