Live Updates

سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں 3مختلف آپریشنز ، 15خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا

یہ آپریشنز شمالی و جنوبی وزیرستان اور ضلع کرک میں کئے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 اپریل 2025 23:36

سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں 3مختلف آپریشنز ، 15خوارج کو جہنم ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 اپریل 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں تین مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کوہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں خوارج دہشتگردوں کیخلاف 3 مختلف آپریشنز کئے، یہ آپریشنز شمالی و جنوبی وزیرستان اور ضلع کرک میں کئے گئے۔

تینوں آپریشنز میں 15 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان نے جام شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں کاروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کرتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات