Live Updates

پی ایس ایل میچ کے دوران گراؤنڈ اناؤنسر کا عمران خان کا نام لینے سے گریز

کیا اس گھٹیا لیول تک گر کر عمران خان کی مقبولیت کم کی جا سکتی ہے؟: سوشل میڈیا صارفین کا سوال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 27 اپریل 2025 12:54

پی ایس ایل میچ کے دوران گراؤنڈ اناؤنسر کا عمران خان کا نام لینے سے گریز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اپریل 2025ء ) پی ایس ایل میچ کے دوران گراؤنڈ اناؤنسر کا عمران خان کا نام لینے سے گریز، سوشل میڈیا صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین میچ کے دوران گراونڈ اناونسر باری باری سٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کا نام لیتا ہے۔ 
انائونسر جس انکلوژر کا نام لیا جاتا ہے اس انکلوژر میں بیٹھے شائقین شور مچا دیتے ہیں۔

پہلے وہ جاوید میانداد انکلوژر کا نام لیتا ہے، پورا انکلوژر نشستوں سے اٹھ کر شور مچا دیتا ہے۔ 
اس کے بعد عمران خان انکلوژر کی باری ہے، سب نشستوں سے اٹھ کر شور مچانے کے لئے تیار ہیں لیکن گراونڈ اناونسر عمران خان انکلوژر کا نام ہی نہیں لیتا اور فضل محمود انکلوژر کا نام اناونس کر دیتا ہے اور ایسا غلطی سے نہیں ہوتا، ہر مرتبہ انائونسر کی جانب سے عمران خان انکلوژر کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

 
گرائونڈ انائونسر کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کہ کیا اس گھٹیا لیول تک گر کر عمران خان کی مقبولیت کم کی جا سکتی ہے؟ بڑے قد کے پہلوان کو گرانے کے لئے اپنا قد اس کے برابر لانا پڑتا ہے، یہاں قد مزید پستہ کر کے دیو کو گرانے کا خواب دیکھا جا رہا ہے۔ 
 
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات