گوادر سے بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 18 من چرس پکڑی گئی

دو ملزمان بھی موقع پر گرفتار، چرس گاڑی کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی تھی

اتوار 27 اپریل 2025 15:15

گوادر سے بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 18 من چرس پکڑی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)اے این ایف نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 720 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات پنجگور سے گوادر، پھر تنزانیہ اور یمن کی طرف اسمگل کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ کارروائی کے دوران منظم اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔

اے این ایف ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاع موصول ہونے پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا، چرس گاڑی کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اے این ایف کی موثر انٹیلی جنس کارروائی اور حکمت عملی سے بین الاقوامی اسمگلنک کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان اور منشیات سپلائرز کی گرفتاری کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔اے این ایف کی منظم اور مستحکم کارروائیاں، منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :