) راولپنڈی ریلوے ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا ایکشن ،مریڑ ریلوے پل کے ساتھ لکڑیوں کے بنے گھر بھی گرا دیئے گئے

ٰآپریشن میں تقریباً 14 کینال کی اراضی خالی کرائی گئی۔ جسکی مالیت کروڑوں روپے کی ہے‘ڈی ایس ریلوے

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

Dراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)وزیر ریلوے کی ہدایت پر راولپنڈی ریلوے ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا ایکشن ،مریڑ ریلوے پل کے ساتھ واقع لکڑیوں کے بنے گھر بھی گرا دیئے گئے۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس)ریلوے راولپندی کے مطابق آپریشن میں تقریباً 14 کینال کی اراضی خالی کرائی گئی۔ جسکی مالیت کروڑوں روپے کی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ریلوے کی زیر قبضہ تمام اراضی کوواگزار کروانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

وفاقی وزیرِریلوے محمدحنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن میں بڑا آپریشن کیا گیا۔ ڈی ایس نور الدین داوڑ نے ریلوے کی زمین واگذار کرانے کے لیئے آپریشن کا آغاز کردیا۔ مریڑ ریلوے پل کے ساتھ واقع لکڑیوں کے بنے گھر بھی گرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پچھلی 2 دہائیوں سے یہاں خانہ بدوشوں کی جھگیاں تھیں جو اب پختہ تعمیرات میں ڈھل چکی تھی۔اینٹی انکروچمنٹ عملے نے ریلوے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کا آغاز کیا۔

پنڈی کی سول ایڈمنسٹریشن نے اس آپریشن میں بڑا ساتھ دیا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق اس آپریشن میں تقریباً 14 کینال کی اراضی خالی کرائی گئی۔ جسکی مالیت کروڑوں روپے کی ہے۔وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی زیر قبضہ تمام اراضی کوواگزار کروانے تک آپریشن جاری رہے گا۔ریلوے کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو ہڑپنے نہیں ڈینگے۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق یہ آپریشن قانون کی عملداری،ریلوے نظام کی بہتری اور عوامی مفاد میں کیا جا رہا ہے۔ وزیرریلوے نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن پورے ملک میں کیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :