Live Updates

خورشید شاہ کی کینالز معاملے پر قومی شاہراہ بلاک کرنے والوں سے دھرنا ختم کرکے راستے کھولنے کی اپیل

1کینالز کا ایشو حل ہوچکا ، بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات میں اعلان ہوچکا ، دو مئی کو سی سی آئی میں صرف ایک رسمی کاروائی ہونی ہے،رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

خورشید شاہ کی کینالز معاملے پر قومی شاہراہ بلاک کرنے والوں سے دھرنا ..
y اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے قومی شاہراہ بلاک کرنے والوں سے دھرنا ختم کرکے راستے کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینالز کا ایشو حل ہوچکا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اس حوالے سے اعلان ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو مئی کو سی سی آئی میں صرف ایک رسمی کاروائی ہونی ہے وکلائ کا احترام ہے، ان کے دھرنوں، احتجاج کو حق بجانب سمجھتا ہوں لیکن اب جب سندھ کے عوام کا یہ اہم ترین ایشو حل ہو چکا تو احتجاج ختم کر دینا چاہیے سندھ کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اب راستے کھول دینے چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں خدانخواستہ کچھ مختلف ہوا تو بھلے پھر احتجاج شروع کر دیں لیکن میں یقین دلاتا ہوں اب احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی، انشائ اللہ۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے تدبر اور سندھ کے عوام کے بھرپور احتجاج سے یہ کامیابی ملی ہے صرف کینالز کا مسئلہ ہی حل نہیں ہوا، آئندہ کوئی بھی منصوبہ صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں بنے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات