کینیڈا: فلپائنی ورثے کے میلے میں ہجوم پر گاڑی چڑ ھا دینے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک

DW ڈی ڈبلیو اتوار 27 اپریل 2025 19:40

کینیڈا: فلپائنی ورثے کے میلے میں ہجوم پر گاڑی چڑ ھا دینے کے نتیجے میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) ویینکوور کی پولیس نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شب مقامی وقت کے مطابق 8:14 پر ایک فلپائنی میلے لاپو لاپو ڈے فیسٹیول کے دوران اُس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور نے اپنی گاڑی اس فیسٹیول میں شریک عوام کے ہجوم پر چڑھا دی۔

وینکوور کے ایک 30 سالہ باشندے کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ محکمہ میجر کرائم سیکشن اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہے۔ اتوار کی صبح وینکوور کی پولیس نے ایک بیان میں کہا، ''فی الوقت ہمیں یقین ہے کہ یہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ سرگرمی نہیں تھا۔‘‘

منہائم حملہ: 'یہ تو جرمنی میں اب روز کا معمول بنتا جارہا ہے'

دریں اثناء سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک سکیورٹی گارڈ کے ساتھ سیاہ ہوڈی میں ملبوس ایک نوجوان ایک باڑ کی طرف اپنی پشت کیے ہوئے ہے اور اس کے ارد گرد جمع لوگ چیخ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ شخص جو اپنے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے کہہ رہا ہے، '' میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘

وینکوور کے عبوری پولیس چیف اسٹیو رائے نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس شخص کو ابتدائی طور پر راہگیروں نے پکڑا اور بعد ازاں اُسے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسٹیو رائے نے مذکورہ ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے کہا، ''زیر حراست شخص ایک اکیلا مرد تھا جسے مخصوص حالات کے پس منظر میں پولیس جانتی تھی۔

‘‘

وینکوور کے میئر کینتھ سم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ شہری انتظامیہ مزید معلومات فراہم کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا، ''اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں ہمارے جذبات و خیالات وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی کے تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔‘‘

’میونخ کار حملہ نفرت پھیلانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے‘

2021 ء میں وینکوور میں فلپائنی ورثے سے تعلق رکھنے والے 38,600 سے زیادہ افراد رہائش پذیر تھے اور شہر کی کُل آبادی کے 5.9 کی نمائندگی کرتے تھے۔

یہ اعداد و شمار کینیڈا کی ایجنسی برائے قومی مردم شماری نے بتائے تھے۔

دریں اثناء کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''آج شام وینکوور میں منعقدہ لاپو لاپو میلے میں ہونے والے ہولناک واقعات کے بارے میں سن کر میں بہت افسردہ ہوں۔‘‘ انہوں نے دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے کہا، ''ہم سب آپ کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔

‘‘

جرمن شہر میونخ میں مشتبہ کار ’حملہ‘، درجنوں افراد زخمی

وینکوور کے میئر کین سم اور برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی نے بھی ایکس پر اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے سی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ اس نے گاڑی کے ہجوم پر چڑھائی سے ذرا دیر پہلے ایک کالے رنگ کی گاڑی کو اس فیسٹیول کے علاقے میں دوڑتے دیکھا تھا۔

وینکوور سن میڈیا نیٹ ورک کے مطابق اس فلپائنی فیسٹیول کے علاقے میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

بیروت:امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کرنے والا'غزہ حامی' گرفتار

ایک فوڈ ٹرک کے شریک مالک یوزیب وردے نے پوسٹ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ''میں ڈرائیور کو نہیں دیکھ پایا۔ میں نے اپنے فوڈ ٹرک سے باہر نکل کر سڑک کی طرف دیکھا، ہر طرف لوگ پڑے تھے۔‘‘ وردے نے بوجھل آواز میں کہا، ''وہ پورے بلاک سے گزرا اور اُس نے سیدھے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی۔‘‘

ادارت: افسر اعوان