Live Updates

یہ لوگ ڈیجیٹل دہشتگرد کہتے ہیں، اصل ڈیجیٹل دہشتگردی تو ہمارے ساتھ انتخابات میں ہوئی، عارف علوی

جس کے 2 لاکھ ووٹ تھے اس کے 2 زیرو نکال کر 2 ہزار اور جس کے 2 ہزار ووٹ اس کے 2 زیرو بڑھا کر 2 لاکھ ووٹ کر دیئے گئے؛ سابق صدر مملکت کا تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 اپریل 2025 20:58

یہ لوگ ڈیجیٹل دہشتگرد کہتے ہیں، اصل ڈیجیٹل دہشتگردی تو ہمارے ساتھ انتخابات ..
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ڈیجیٹل دہشت گرد کہتے ہیں لیکن اصل ڈیجیٹل دہشت گردی تو ہمارے ساتھ انتخابات میں ہوئی ہے۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 47 والے اظہر مشوانی ارسلان بلوچ جیسے لوگوں کو ڈیجیٹل دہشت گرد کہتے ہیں، ڈیجیٹل دہشت گرد ہماری جماعت کے نوجوان نہیں بلکہ اصل ڈیجیٹل دہشت گردی تو الیکشن میں ہمارے ساتھ ہوئی ہے، جس کے 2 لاکھ ووٹ تھے اس کے 2 زیرو نکال کر 2 ہزار ووٹ جب کہ جس کے 2 ہزار ووٹ تھے اس کے 2 زیرو بڑھا کر 2 لاکھ ووٹ کر دیئے گئے۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، پی ٹی آئی پہلگام واقعہ کی مذمت کرتی ہے، عمران خان وہ لیڈرہے جس نے بھارت سے کہا تھا کہ کچھ مت کرنا ورنہ میں چھوڑوں گا نہیں اور اب اس حکومت کے وزیردفاع نے بات کرکے قوم کو شرمندہ کیا، 2018ء میں عمران خان آیا تو آج کے حالات اس وقت کے حالات سے بہت خراب ہیں، آج پولیس اس وقت سے زیادہ بدمعاش بن چکی ہے، آج پولیس کو حکومت نے اجازت دے رکھی ہے کہ جاؤ ہزاروں گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرو سامان چوری کرو۔

(جاری ہے)

سابق صدر مملکت نے کہا کہ ہم پاکستانیوں میں اتنی جان ہے کہ ہم خود عمران خان کو رہا کروا سکتے ہیں عمران خان کی رہائی کے لیے ہمیں کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، میرے امریکہ اور انگلینڈ کے دورے کا واحد مقصد عمران خان کی ہدایت پر بیرون ملک آگاہی دینا تھا کہ کس طرح پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں کس طرح آئین اور قانون کو روندا جا رہا ہے۔                               
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات