Live Updates

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی شکست دیدی

فہیم اشرف کی 5 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 27 اپریل 2025 23:38

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی شکست دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دیدی۔ 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا ، 46 رنز کے مجموعی اسکور پر جوزف نے الین کو 31 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیجا۔

مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے 32 ،32 رنز بنائے۔ 
پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسپنر عارف یعقوب کی جگہ صفیان مقیم کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی اگر بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس نے 5 میچز کھیلے اور سب میں فتح حاصل کی۔ 
دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ ہے جس نے 6 میچز میں سے 3 میں فتح حاصل کی، تیسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے جسے تین میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔ 
پشاور زلمی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جس نے پانچ میں سے 2 میچز جیتے اور تین میں شکست کا سامنا کیا، پانچویں نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے جس نے 4 میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میچز میں شکست کا سامنا کیا۔

 
 پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری نمبر پر ہے، جس نے 6 میچز کھیلے اور صرف ایک میں ہی فتح حاصل کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات