Live Updates

نریندر مودی بھارتی میڈیا سمیت سب کچھ کنٹرول کرتا ہے : شاہد آفریدی

بھارتی کھلاڑیوں پر پاکستان کے خلاف بولنے کیلئے دباﺅ ہوتا ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 اپریل 2025 10:22

نریندر مودی بھارتی میڈیا سمیت سب کچھ کنٹرول کرتا ہے : شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اپریل 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی میڈیا سمیت ہر چیز کو کنٹرول کر رہے ہیں، بھارتی کھلاڑیوں کو مجبوراً پاکستان کے خلاف بولنا پڑتا ہے، مودی نے میڈیا سمیت سب کچھ کنٹرول کررکھا ہے۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں پر پاکستان کے خلاف بولنے کے لئے دباﺅ ہوتا ہے، پاکستان کے خلاف ٹویٹ کرنا بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری ہے، بھارتی کھلاڑیوں نے خود بتایا کہ ان پر پاکستان کے خلاف بولنے کیلئے پریشر ہوتا ہے۔

 
 اس سے قبل ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں، محسن نقوی کو کہا کہ آپ کے دونوں عہدے بہت بڑے ہیں اور مشورہ دیا کہ صرف چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھ لیں۔ 

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات چھپ کر نہیں کی اور نہ ہی اس ملاقات میں کسی کی چغلی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں لیگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ شعیب ملک فٹ ہے تو کھیل رہا ہے، میں اب نہیں کھیل سکتا۔ 
شاہد آفریدی نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حالیہ بیانات کے حوالے سے کہا کہ انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں اور جب کپتان بنایا جائے تو کوئی بہانہ نہیں کرنا چاہیے۔ رضوان نے جب جنوبی افریقہ کو شکست دی تو تب کیوں نہیں کیا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات