دریاخان، دکان سے واپسی پر تاجر کوٹرالے نےکچل دیا

پیر 28 اپریل 2025 13:29

دریاخان، دکان سے واپسی پر تاجر کوٹرالے نےکچل دیا
دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) دکان سے واپس آتےموٹرسائیکل پر سوار تاجر کو ٹرالے نے کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دیہی علاقے دایامراد پر دریاخان کے رہائشی شفقت سودہا نے زرگر کی دکان بنارکھی تھی، رات دکان سے واپس آرہاتھاکہ انارشاہ کے قریب دلیوالہ روڑ پر ایک تیز رفتار ٹرالے نے ٹکردے ماری اور موٹرسائیکل سوار تاجر کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی مکمل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :