Live Updates

صدرآصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں مزید 17 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

پیر 28 اپریل 2025 17:00

صدرآصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں  مزید 17 خوارج  کو جہنم واصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سنیٹائزیشن آپریشن میں مزید 17 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 17 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ روز کی بڑی کارروائی کے بعد مزید دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ انہوں نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا بھی اظہار کیا۔\932
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات