Live Updates

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی لاہور ایئرپورٹ پر عازمین حج کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

منگل 29 اپریل 2025 14:14

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی لاہور ایئرپورٹ پر عازمین حج کے اعزاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر عازمین حج کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی چوہدری نواز، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس برگیڈیئر چوہدری سکندر حیات، ڈائریکٹر حج سینٹرل پنجاب محمد رضوان شریف، کسٹم حکام، ایف آئی اے حکام و دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو پھولوں کے ہار پہنائے اور کیک بھی کاٹا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ عازمین حج کو حجاز مقدس کا متبارک سفر مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نے عازمین حج کو مدینہ منورہ کا پاک سفر نصیب کیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ یہ عازمین حج کی لاہور سے پہلی فلائٹ ہے۔ مدینہ کے سفر کا ہر مسلمان خواہش مند ہوتا ہے۔ عازمین حج روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اہل وطن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات