
کینیڈین انتخابات: لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی 167نشستوں کے ساتھ آگے
کنزرویٹو پارٹی کو ہاﺅس آف کامنزکی 144نشستوں پر کامیابی‘حکومت بنانے کے لیے172نشستیں درکار ہیں.رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 29 اپریل 2025
15:29

(جاری ہے)
وزیراعظم مارک کارنی نے اکثریت حاصل کرنے کے بعد اٹاوا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکہ ہم پر قبضہ کر لے یہ کبھی نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم امریکی بےوفائی کے دھچکے سے باہر آ چکے ہیں لیکن اس کے سبق کبھی نہیں بھولیں گے نشریاتی ادارے کے مطابق اب سے چند ماہ قبل تک رائے عامہ کے جائزوں میں لبرل پارٹی کی پوزیشن بہت خراب چل رہی تھی مگر حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات نے لبرل پارٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارک کارنی ووٹروں کو یہ یقین دلانے میں کامیاب رہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بہتر مقابلہ کر سکتے ہیں ٹرمپ کی کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور کینیڈا کو اپنی 51ویں ریاست بنانے کی دھمکیوں نے کینیڈین باشندوں کو مشتعل کر دیا اور امریکہ کے ساتھ معاملات کو ایک اہم انتخابی مسئلہ بنا دیا. مارک کارنی روایتی سیاست دان نہیں ہیں اور اس سے قبل وہ کینیڈا اور برطانیہ دونوں میں مرکزی بینک کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے پچھلے مہینے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ وزیراعظم بننے سے قبل کسی عوامی عہدے پر کام نہیں کیا 60 سالہ سابق بینکر کارنی نے اپنی انتخابی مہم کو ٹرمپ مخالف پیغام پر مرکوز کیا اور امریکہ پر انحصار کم کرنے کے لیے کینیڈا کے بیرون ملک تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا وعدہ کیا جس ملک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم اب انحصار نہیں کر سکتے. انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں توڑنا چاہتا ہے تاکہ امریکہ ہماری ملکیت بنا لے وہ ہمارے وسائل چاہتے ہیں وہ ہمارا پانی چاہتے ہیں، وہ ہماری زمین چاہتے ہیں، وہ ہمارا ملک چاہتے ہیں مگر وہ یہ حاصل نہیں کر سکتے. مارک کارنی نے 2008-2009 کے مالیاتی بحران میں بینک آف کینیڈا کی قیادت کی اور 2016 کے بریگزٹ ووٹ کے ارد گرد بحرانی دور میں بینک آف انگلینڈ کی سربراہی کی وہ 1965 میں کینیڈا کے شہر فورٹ سمتھ میں پیدا ہوئے اور البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں پرورش پائی جہاں ان کے والدین بطور اساتذہ خدمات انجام دے رہے تھے کارنی نے امریکہ میں سکالرشپ حاصل کی اور ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں سے معاشیات اور مالیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی مارک کارنی نے بین الاقوامی بینک ”گولڈمین سیکس‘ ‘کے لیے لندن، ٹوکیو اور نیویارک میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں ان کی اہلیہ برطانوی ماہرمعیشت ڈیانا فاکس ہیں اور ان کی چار بیٹیاں ہیں کینیڈا واپسی کے بعد وہ 2008 سے 2013 تک ملک کے مرکزی بینک کے سربراہ رہے جہاں ان کے فوری طور پر شرحِ سود میں کمی کے فیصلے کو کینیڈا کو دوسرے جی سیون ملکوں کے مقابلے پر عالمی مالیاتی بحران کے بدترین اثرات سے بچانے کا سہرا دیا جاتا ہے. مارک کارنی 2014 میں بینک آف انگلینڈ کی تین صدیوں سے زیادہ کی تاریخ میں پہلے غیر برطانوی سربراہ بنے جہاںکارنی نے متعدد متنازع اقدامات کیے جن میں 2014 کے بریگزٹ ریفرنڈم سے پہلے یہ انتباہ بھی شامل تھا کہ اگر آزاد سکاٹ لینڈ پاﺅنڈ کا استعمال جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے برطانیہ کو اختیارات سونپنا پڑ سکتے ہیں یورپ سے علیحدگی کے بریگزٹ ریفرنڈم سے پہلے انہوں نے خبردار کیا تھا کہ یورپی یونین سے نکلنے کے لیے ووٹ برطانیہ میں کساد بازاری کو ہوا دے سکتا ہے. یادرہے کہ رواں سال جنوری میں جسٹن ٹروڈو نے تقریباً ایک دہائی اقتدار میں رہنے کے بعد استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اسی ماہ مارک کارنی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا وہ ایک ماہر معیشت دان کے طور پر کینیڈا کی کمزور معیشت اور مہنگائی کے مسائل کو حل کرنے کے دعویدار ہیں ٹروڈو ے بعد مارک کارنی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کینیڈا پر کسی بھی امریکی محصولات کے بدلے مساوی جوابی اقدامات کریں گے کم از کم اس وقت تک جب تک کہ امریکی ہمیں عزت دینا نہ سیکھیں مارک کارنی کے مدمقابل کنزرویٹو پارٹی کے تجربہ کار سیاست دان پیئر پوئیلیور وزارت عظمی کے امیدوار تھے.
مزید اہم خبریں
-
نوکیا فیچر فونز پر بڑی قیمتوں میں کمی — پاکستانی صارفین کے لیے خوشخبری
-
70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ، وزیراعظم شہباز شریف
-
شہبازشریف کابینہ نے گھٹنے ٹیک دیئے، بھارت کو للکارنے کی سکت صرف عمران خان میں ہے، عمرایوب
-
آئی ٹی کےشعبہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، شعبہ میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے میں معاون ثابت ہو گی، وزیراعظم شہبازشریف کا ..
-
بھارت کی جانب سے مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے .وفاقی وزیر آئی ٹی
-
یہ مریم نواز کے آرڈر پر چل کر اس کے شوق پورے کر رہے ہیں، علیمہ خان
-
بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 35کروڑ کی خوردبرد کا انکشاف
-
ملک بھر گرمی برقرار، آئندہ24گھنٹوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
-
نیب نے بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں
-
پاک بھارت کشیدگی، ملک کے تمام ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی
-
اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
-
الیکشن کمیشن اقدامات سے انتخابی فہرستوں میں صنفی تفاوت 7.4 فیصد تک آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.