ٹیریان کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر نوٹس جاری کردیئے

پیر 23 جولائی 2018 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سماء کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آرٹیکل 62کے تحت عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،یہ سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق نے کی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔یہ درخواست جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اس لئے آرٹیکل 62کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ۔