برطانوی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 1 اگست 2018 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامرس ڈریو نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی، دونوں نے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامرس ڈریو نے بدھ کے روز بنی گالہ کا دروہ کیا اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، تھامرس ڈریو نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، عمران خان نے تھامرس ڈریو کا خوش دلی سے استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا، تھامرس ڈریو اور عمران خان نے پاکستان اور باطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر بنانے پر بھی بات کی۔