وفاقی و صوبائی کابینہ کی تشکیل ،عمران خان نے امیدواروں سے کوائف طلب کرلئے

چیرمین پی ٹی آئی آئندہ 48گھنٹوں میں کابینہ کے وزراء نامزد کردیں گے

بدھ 1 اگست 2018 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی و صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے امیدواروں سے کوائف طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

باخبرذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے خواہش مند اراکین اسمبلی کو باضابطہ طور پر پیغام دیدیا گیا ہے کہ اس حوالے سے اپنے سیاسی کوائف کی مکمل تفصیلات کیساتھ چیئرمین تک پہنچا دیئے جائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ 48گھنٹوں میں اپنی کابینہ کے وزراء نامزد کردیں گے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی طرف سے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اراکین صوبائی اسمبلی سے کوائف طلب کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے بھی عمران خان آئندہ 48گھنٹوں میں پنجاب اور کے پی کے وزراء کے نام فائنل کردیں گے۔