عمران خان نے حکومت بناتے ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ ضرور بنائیں گے اور اس کے لیے آئینی راستہ اختیار کریں گے،عمران خان

بدھ 1 اگست 2018 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) اعمران خان نے حکومت بناتے ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ ضرور بنائیں گے اور اس کے لیے آئینی راستہ اختیار کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے لیکن بہت سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کا اعلان تو کیا مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک محدود رہا اور کسی بھی حکومت نے اس حوالےء سے سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا تا ہم اب جنوبی پنجاب کی عوام کی سنی گئی ہے۔

عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کی ٹھان لی ہے ،اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عمران خان نے حکومت بناتے ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ ضرور بنائیں گے اور اس کے لیے آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن سے قبل بھی جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے نام پر سیاست اپنے عروج پر تھی یہاں تک کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے کئی اراکین اسمبلئ نے اپنی اپنی پارٹیوں سے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر بغاوت کر دی تھی بعد ازاں یہ دھڑا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے سامنے آیا جس کے سرکردہ رہنماوں میں خسرو بختیار بھی شامل تھے۔تاہم جلد ہی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہو گیا اور اس شرط پر ضم ہوا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے گی۔