زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

جمعہ 31 مئی 2024 23:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا۔ جس میں بکروں، بچھڑے، اونٹ، بکریوں کے مقابلہ حسن، مقابلہ وزن اور دودھ کے مقابلہ جات کروائے جا رہے ہیں۔ فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور بین الاقوامی گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر قمربلال، چیئرمین انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن چوہدری عطاء محمد گجر، چوہدری محمد اشرف، ڈاکٹر سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ڈیری اور گوشت کی پیداوار میں ویلیوایڈیشن کو فروغ دے کر نہ صرف مقامی ضروریات احسن انداز سے پوری کی جا سکتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیرزرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری مقامی بریڈ پیداواری استعداد کے حوالے سے منفرد حیثیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کسانوں، زرعی ماہرین کے مابین تعلقات کو استوار کرنے کے لئے اس طرح کے میلہ جات کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے تاکہ غذائی استحکام کے حصول کے لئے جدید رحجانات کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈاکٹر قمربلال نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی انڈسٹری اور کاشتکار برادری کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کئے ہوئے ہے تاکہ فوڈ سکیورٹی کے حصول کے لئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مقامی بریڈ میں بہترین پریکٹسز کو پروان چڑھانا ہے کیونکہ ہماری بریڈ ماحول کے مطابق بہتر کارکردگی مہیا کرتی ہے۔ چوہدری عطاء محمد گجر نے کہا کہ فی جانور دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے لائیوسٹاک سیکٹر کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام یو ایس پیٹنٹ فائلنگ پر سیمینار کا انعقاد

محمد نوازشریف  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی۔ای۔پی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ..

محمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی۔ای۔پی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ..

اوپن یونیورسٹی میں پاک ایران علمی/ ثقافتی مکالمے پر 2 روزہ  انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقادکرے گی

اوپن یونیورسٹی میں پاک ایران علمی/ ثقافتی مکالمے پر 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقادکرے گی

سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی

سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی

اوپن یونیورسٹی میں پاک ایران علمی/ ثقافتی مکالمے پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں پاک ایران علمی/ ثقافتی مکالمے پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

ہائرایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر پھر پابندی لگا دی

ہائرایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر پھر پابندی لگا دی

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کا مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جوبلی ٹاون کا دورہ

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کا مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جوبلی ٹاون کا دورہ

سندھ زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام کے تدریسی سال 2020، 2021، 2022، اور 2023 کیلئے داخلے26 جون ..

سندھ زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام کے تدریسی سال 2020، 2021، 2022، اور 2023 کیلئے داخلے26 جون ..

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، فیسوں میں 38 فیصد تک کمی

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، فیسوں میں 38 فیصد تک کمی

وزیرتعلیم پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ کا دن ویکلی آف ڈے قرار دے دیا

وزیرتعلیم پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ کا دن ویکلی آف ڈے قرار دے دیا

جی سی یونیورسٹی میں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا دورہ

جی سی یونیورسٹی میں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا دورہ