پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تین بی ایس پروگرامز کو ایکریڈیشن مل گئی

پیر 1 جولائی 2024 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2024ء) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیمی پروگرامز کو ایک بار پھر نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل نے تسلیم کرلیا ہے۔ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انجینئر شہزاد سرور کے مطابق منظور شدہ پروگرام درحقیقت اعلیٰ معیار تعلیم اور تحقیقی نتائج کاثبوت ہیں، جس کی ایکریڈیٹیشن انسپکشن ٹیم کے اراکین نے بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی سخت اور درست فیصلہ سازی، مسلسل توجہ اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل حاصل کرنے پر فیکلٹی ممبران اور ملازمین کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپیوٹنگ میں اعلیٰ تعلیم کے بہترین اداروں میں سے ایک بننے کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈگری پروگرامزبشمول سی ایس، ایس ای اور آئی ٹی کو نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل اور ایچ ای سی کے فال 2020 اور 2019 کو تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں پروگراموں کو کیٹیگری-X سے نوازا گیا ہے۔ مزیدبرآں نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل نے بی ایس سی ایس ، ایس ای اور آئی ٹی ڈگری پروگراموں کے فال 2018، 2017، 2016 اور 2015 کے بیچز کے لیے مکمل ایکریڈیٹیشن دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل نے تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے ہر ایک منظور شدہ ڈگری پروگرام میں تین حصوں میں داخلہ لینے کی اجازت دی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

انجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے فائنل ائیر طلباء کے پراجیکٹس نمائش کا انعقاد

انجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے فائنل ائیر طلباء کے پراجیکٹس نمائش کا انعقاد

خواتین یونیورسٹی میں بی ایس ، اے ڈی پی اور پوسٹ گریجوایٹ کلاسز کے داخلوں کاآغاز

خواتین یونیورسٹی میں بی ایس ، اے ڈی پی اور پوسٹ گریجوایٹ کلاسز کے داخلوں کاآغاز

بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے ایک طالب علم کے گر کر جاںبحق اور دوسرے کے زخمی ہونے کے پشتونخواہ نیشنل عوامی ..

بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے ایک طالب علم کے گر کر جاںبحق اور دوسرے کے زخمی ہونے کے پشتونخواہ نیشنل عوامی ..

مسلم ملکوں کو باہمی تضادات ایک طرف رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے‘چیئرمین ایچ ای سی

مسلم ملکوں کو باہمی تضادات ایک طرف رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے‘چیئرمین ایچ ای سی

اخوت کالج و یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب ‘قائممقام گورنر ملک محمد احمد خاں اور سپیکر قومی ..

اخوت کالج و یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب ‘قائممقام گورنر ملک محمد احمد خاں اور سپیکر قومی ..

بیوٹمز یونیورسٹی کے طالب علموں کا بس سے گرنے کامعاملہ ،تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

بیوٹمز یونیورسٹی کے طالب علموں کا بس سے گرنے کامعاملہ ،تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

یو ای ٹی لاہور،چائنا سٹڈی سنٹر پراجیکٹ کی تکمیل، کتاب "شاہراہوں سے آگے ریشم کے راستے "اور "ممنوعہ شہر ..

یو ای ٹی لاہور،چائنا سٹڈی سنٹر پراجیکٹ کی تکمیل، کتاب "شاہراہوں سے آگے ریشم کے راستے "اور "ممنوعہ شہر ..

یو ای ٹی لاہور،چائنا اسٹڈی سنٹرپراجیکٹ کی تکمیل

یو ای ٹی لاہور،چائنا اسٹڈی سنٹرپراجیکٹ کی تکمیل

چیئرمین تعلیمی بورڈ  سرگودھا کی زیرِ صدارت بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا کی زیرِ صدارت بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے باہمی تعاون سے پاک ۔ایران علمی و ثقافتی ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے باہمی تعاون سے پاک ۔ایران علمی و ثقافتی ..

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ایف اے او کے درمیان موسمیاتی لحاظ سے پائیدار زراعت کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ایف اے او کے درمیان موسمیاتی لحاظ سے پائیدار زراعت کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کیمسٹری آف میڈیسنل پلانٹس کے عنوان پر بین لااقوامی کانفرنس کا آغاز

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کیمسٹری آف میڈیسنل پلانٹس کے عنوان پر بین لااقوامی کانفرنس کا آغاز